تجاوزات پر کسی دباﺅ کو قبول نہیں کیا جائے گا:اے سی اٹک حرا رضوان

اٹک:اے سی اٹک حرا رضوان نے بلدیہ اٹک کے عملے کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور مختلف دکانداروں کی جانب سے دوبارہ ناجائز تجاوزات بنانے پر انہیں سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے سلسلے میں کسی دبا6 کو قبول نہیں کیا جائے گا. اور ہر قسم کے اثر و رسوخ سے بالا تر ہو کر تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق کیا جائے گاتفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان کا مینا بازار، سول بازار، مدنی چوک ستار چوک، چوک فوارہ اور پرانی سبزی منڈی سمیت شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ. ناجائز تجاوزات کے دوبارہ قائم ہونے پر برہمی کا اظہار. دکانداروں کو وارننگ دے دی گئی. حرا رضوان کا کہنا تھا کہ جن دکان داروں نے دوبارہ ناجائز تجاوزات قائم کر لی ہیں انہیں کسی وارننگ کے بغیر تجاوزات ہٹا کر ان کا سامان قبضہ میں لینے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا۔