گرلز ہائی سکولوں میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن بھرتی کا مطالبہ

فتح جنگ :فتح جنگ شہر کے گرلز ہائی سکولوں میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کی اسامیاں نہ ہونے سے طالبات کو پریشانی کا سامنا ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تمام گرلز مڈل سکولوں میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کی اسامیاں موجود ہیں اور وہاں پر ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکشن کی تعلیم دی جاتی ہے لیکن محکمہ تعلیم کی بے حسی کہ فتح جنگ شہر کے دونوں گرلز ہائی سکولوں ہائی سکول نمبر 3۔4میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کی تعلیم کیلئے اسامیاں ہی موجودنہیں ہیں معروف سیاسی و سماجی ،مذہبی راہنماﺅں سردار ظہیر خان کھٹڑ،سردار قدیر خان ،سید نقی عباس شاہ ایڈووکیٹ ،سید فرح احمد شاہ ایڈووکیٹ ،سردار احمد حسن خان ایڈووکیٹ ،ملک رفاقت اعوان ،غلام صابر مسعود اور والدین حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر تعلیم پنجاب ،سیکرٹری تعلیم پنجاب ،کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اٹک ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ فتح جنگ شہر کے دونوں گرلز ہائی سکولوں میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن جو ایک اہم مضمون ہے کی اسامیاں پیدا کر کے ان پر خواتین ٹیچرز کو تعینات کیا جائے ۔
