فتح جنگ : عوام بجلی چوروں کے خلاف ہماری مدد کریں : ایس ڈی او محمد سلیم خان

فتح جنگ :فتح جنگ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی او محمد سلیم خان نے چارج سنبھالتے ہی بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گذشتہ روز آئیسکو ٹیم نے دوران جانچ پڑتال ڈھوکڑی گاﺅں میں محمد رئیس خان ولد حمید شاہ کا میٹر چیک کیا جوکہ ٹمپرڈ تھا اور اس میں سوراخ تھا جس کے ذریعے بجلی چوری کی جارہی تھی لیبارٹری رپورٹ کے بعد مذکورہ شخص کے خلاف زیر دفعہ462j کے تحت تھانہ فتح جنگ میں مقدمہ درج کرلیا ایس ڈی او محمد سلیم خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی انکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بجلی چوروںکے خلاف ہماری مدد کریں انکا نام صیغہ راز میں رکھا جائےگا۔ انہوں کہا کہ فتح جنگ میں وولٹیج کی کمی پر قابو پانے کےلئے اضافی ٹرانسفارمرز کی ڈیمانڈ بھیج دی گئی ہے ان شاءاللہ بہت جلد اس پر قابو پالیا جائےگا ایس ای صاحب کی ہدایت کے مطابق ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن بھی کی جارہی ہے عوام کے مسائل کے حل کےلئے ہروقت کوشاں ہیں ۔
