بھارتی جارحیت ناقابل برداشت ،دفاع کےلئے پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے : فتح جنگ بار ایسوسی ایشن

فتح جنگ: بھارتی جارحیت ناقابل برداشت ہے پاکستان کے دفاع کےلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار فتح جنگ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک ثاقب فدا ایڈووکیٹ، سینئر وکلاءسردار حبیب انور خان،شیخ محمد زبیر،سجاد حیدر خان،ملک طاہر محمود ،ملک شہزاد اعوان،سردار راحت علی خان،ملک رمضان ،شبیر احمد خان،چوہدری طارق قطب،ملک نثار احمد ،ملک محمد الیاس،سردار تیمور خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاءنے کیا انہوں نے کہا کہ وکلاءبرادری دشمن کے مقابلے میں اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انھوں نے کہا کہ عظیم فوج نے ملک و ملت کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین فورسز میں ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ وکلاءبرادری دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے بھارت جیسے بزدل دشمن کو ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا پاکستان ائیر فورس نے دشمن کو دندان شکن جواب دیکر دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کےلئے ہر وقت تیار ہے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اسکی طرف بری نظر سے دیکھنے والا ان شاءاللہ جہنم واصل ہوگا
