Thu
07
May
2026

پنڈی گھیب: پیپلز پارٹی تحصیل پنڈی گھیب کے جنرل سیکرٹری چوہدری غلام رسول گجر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے شروع کئے جانے والے ایٹمی پروگرام کیوجہ سے آج بھارت ہمیں میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا 20 کروڑ پاکستانی پاک فوج کے بازو ہیں انشاءاللہ بھارت کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ دشمن جانتا ہے کہ شہادت ہمارا شوق اور خواہش ہےلہٰذا ہم کسی بھی وقت جنگ سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔ کشمیریوں کا ناحق بہائے جانے والا خون بھارت کی تباہی کا موجب بنے گا۔ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیکر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔
