اٹک: چیئرمین یوسی ملہوالی ملک ریاض الدین اعوان کی صدیق فخر سے ملاقات

اسلام آباد: ضلع اٹک کی سیاسی و سماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل ملہوالی ملک ریاض الدین اعوان کی چیف ایڈیٹر ڈیلی اٹک نیوز سے ملاقات، ویب سائٹ کے اجراءپر مبارکباد دی، علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال، تفصیلات کے مطابق چیئرمین یو سی ملہوالی کی چیف ایڈیٹر ڈیلی اٹک نیوز صدیق فخر سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں ویب سائٹ کے اجراءپر مبارکباد دی اور ان کی ضلع اٹک کی آواز بلند کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم جس بھی شعبہ سے وابستہ ہیں سب کو مل کر اپنے ضلع کیلئے جتنا ہو سکے، خدمات سرانجام دینی چاہیں۔ حکومتی سیاسی نمائندوں کو بھی سیاسی پارٹیوں سے بالاتر ہو کر علاقے کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ علاقے کے مسائل حل ہو سکیں اور پسماندگی کا خاتمہ ہو سکے۔ علاقے کیلئے نوجوان بھی بہتر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں اس لیے نوجوان کو بھی آگے آنا چاہیے۔ علاقائی سطح پر نوجوان فلاحی تنظیمیں بنا کر بہتر طریقے سے اپنے گاﺅں، یوسی سطح پر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔
