Thu
16
Apr
2026
مانیٹرنگ ڈیسک
اسلام آباد: نیب نے کے ڈی اے کے سیکریٹری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق سیکریٹری کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( کے ڈی اے) آفتاب میمن پر سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین کو غیر قانونی طور پر زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ آفتاب میمن اہم سیاسی شخصیت اور ایک سیاسی جماعت کے قریب سمجھے جاتے ہیں، ملزم کو آج جسمانی ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
