اسلام نے عورت کو مرد کے برابرحقو ق دیئے ہیں:ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اٹک:ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال نے ’’خواتین کے عالمی دن ‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام نےعورت کو جو حقوق دیئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ اسلام نے عورت کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں ایک اچھوتا اور مقدس رشتہ عطا کیا ہے تاکہ عورت معاشرے میں تخریب کی بجائے تعمیر واصلاح کا فریضہ سرانجام دے سکے۔ اسلام نے عورت کو مرد کے برابرحقو ق دیئے ہیں اسلام نے عورت کو جتنے حقو ق دیے ہیں اتنے کسی اور مذہب نے نہیں دیئے۔ عورت کو چاہیے کہ شر م وحیاء کا پیکر بن کر تعلیمی، معاشی، اقتصادی اور معاشرتی میدان میں مردوں کا ہاتھ بٹائے تاکہ معاشرے کی ترقی میں فعال کردارادا کرسکے۔ معاشرے میں خواتین کے تقدس کی بحالی کیلئے مؤثر اور فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔