ڈپٹی کمشنر اٹک کی ہدایت پر آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے مہم جاری

اٹک: ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کی ہدایت پر ضلع اٹک میں آوارہ کتوں کے خاتمے کے سلسلے میں مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔اس ضمن میں ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں اور اس سلسلے میں آپر یشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے،جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل کیے جا رہے ہیں۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ یہ آپر یشن مکمل اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ اس آپر یشن میں تمام متعلقہ محکمے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے۔