Wed
22
Apr
2026

حسن ابدال: وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے گاوں چکڑہ تحصیل حسن ابدال میں سوئی گیس کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی حکومت ان شاءاللہ عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لے کر آئے گی ،عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، ان شاءاللہ عنقریب حصار گاوں ڈھوک رفاقت میں بھی سوئی گیس کی سہولت میسر ہوگی، جھوٹے وعدے اور عوام کو سبز باغ دکھانے والے آج غائب ہیں لیکن اللہ کی مہربانی سے ملک امین اسلم کل بھی آپ لوگوں کے ساتھ کھڑا تھا اور آج بھی آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔
