چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان کا اٹک کا دورہ،حلف برداری کی تقریب میں شرکت

اٹک: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے کہا ہے کہ جج صاحبان اور وکلاءکا مقصد ایک ہی ہے اور وہ ہے مظلوم کو انساف فراہم کر کے اس کی داد رسی کرنا اللہ تعالیٰ بھی انصاف کرنے والوں کو پسند کرتے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جج لاہور ہائی کورٹ جسٹس صداقت علی خان، انسپکشن جج ضلع اٹک جسٹس مسعود عابد نقوی،رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ہمایوں امتیاز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک شیراز احمد کیانی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال، راجہ جہانزیب خان ، سینیئر سول جج صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک ملک اسرار احمد، جنرل سیکرٹری رانا استفاد، صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بنچ ملک مصطفیٰ کندوال،ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی، ڈی پی او سید شہزاد بخاری، سینیئر وکلاءشیخ احسن الدین، عظمت علی بخاری، چوہدری محمد اختر ،ملک رب نواز، ملک امجد علی، ملک احمد نواز، سردار امتیاز، شیخ وقار عظیم، ملک صدیق اعوان، فہیم شاہ، قمر شاہ، صدر راولپنڈی بار سہیل تنویر شاہ، سجاد اکبر عباسی ، ذوالفقار نقوی ، شیخ اظہر، چوہدری عزیر، چوہدری آصف سمیت ایڈیشنل سیششن ججز، سول ججز اور وکلاءکی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں وکلائکا کردار بہت اہم ہے کیوں کہ مظلوم ہمیشہ سب سے پہلے وکیل سے ہی رابطہ کرتا ہے اور انہوں نے وکلاءسے کہا کہ کوشش کریں کہ صرف مظلوم کو انساف دلوائیں اور جن لوگوں نے ظلم کیا ہو اور کوئی غلط کاری کی ہو ان کے مقدمات کی پیروی نہ کریں چیف جسٹس نے کہا کہ غلط فیصلے کرنے سے جج اور وکلاءکو اللہ تعالیٰ کے آگے جواب دہ ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ وکلاءکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے قبل ازیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کے عہدے داران سے حلف لیا اور سینیٹر احمد وحید اختربلاک کا افتتاح بھی کیا ۔
