فتح جنگ: رشتے کے تنازعے پر جھگڑا، دو افراد زخمی ، مقدمہ درج 

فتح جنگ: رشتے کے تنازعے پر تین افراد نے دو افراد کو زخمی کر دیا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق محمد شریف ولد عبدالکریم ساکن کشمیر کالونی کھدوال تحصیل فتح جنگ نے تحریری درخواست دی کہ میں اور محمد شفیق بھائی اکھٹے رہائش پذیر ہیں محمد شفیق حسب معمول اپنے موٹر سائیکل پر ملال گائوں دودھ دینے کیلئے جا رہا تھا کہ مسمیان مظہر حسین، ابرار حسین پسران محمد حسین ظفر اقبال ولد صلاح محمد سکنائے کھدوال راستہ میں کھڑے تھے مظہر حسین وغیرہ نے کہا کہ تمہیں عورتوں کے تنازعے کا مزہ چکھاتے ہیں تینوں نے محمد شفیق کو مارنا شروع کر دیا جو میں بھی واقعہ ہذا بچشم خود دیکھتے ہوئے موقع پر آ گیا اور اسی دوران بشیر ولد حاجی محمد افسر سکنہ دیہہ آ گیا مظہر حسین نے وار سوئی مجھ پر کیا جو مجھے بائیں بازو کے ڈولہ پر لگا اور ابرار حسین نے وار سوئی محمد شفیق پر کیا جو اسے دائیں بازو پر لگا بشیر اور ظفر اقبال نے ہمیں لات مکوں سے زدوکوب کیا۔ وجہ عناد تنازعہ رشتوں کا ہے تحریری درخواست و نتیجہ ڈاکٹری موصول ہونے پرپولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔