اٹک :پرائیویٹ سکول سے کمپیوٹر چوری، مقدمہ درج 

اٹک:سکول کا کمپیوٹر چوری کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق محمد نیاز ولد حاضر خان قوم اعوان ساکن جبی کسراں نے پولیس کو تحریری درخواست دی کہ اسامہ ایجوکیشن سکول گائوں جبی میں بنا رکھا ہے جس میں سکو ل کے دیگر سامان کے ساتھ دفتر میں ایک عدد کمپیوٹر لگایا ہوا تھا۔گزشتہ دنوں بارش کی وجہ سے شام کے وقت سکول کی نگرانی کے لیے کوئی آدمی نہ آیا اور صبح سویرے جب سکو ل آئے تو دیکھا کہ دفتر کا دروازہ کھلا ہوا تھا پڑتال سامان کرنے پر کمپیوٹر بمعہ کی بورڈ غائب پایا جو اپنے طور پر تلاش شروع کردی  تحریری درخواست پرپولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔