پنڈی گھیب: بدفعلی کی کوشش، 5 ہزا ر روپے نقد اور موبائل چھیننے پر4 افراد کیخلاف مقدمہ درج 

پنڈی گھیب: بد فعلی کی کوشش، 5ہزار روپے نقد اور موبائل چھیننے پر 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق خالد مسعود زکی ولد عبدالعزیز مرحوم سکنہ محلہ کچہری روڈ پنڈیگھیب نے تحریری درخواست دی کہ میں شادی کے سلسلہ میں ڈاکٹر مسعود کے گھر گیا ہوا تھا میرا بیٹا عاطف عزیز عمر 16 سال جو گھر موجود تھا شام مسمی احمدجاوید ولد محمد جاوید سکنہ اخلاص جوکہ موٹرسائیکل مکینک ہے اور ہمارا واقف کار ہے ہمارے گھر آیا اور پسرم عاطف عزیز کو موٹرسائیکل پر بیٹھا کر ساتھ لے گیا دوسرے دن میرا بیٹا عاطف عزیز خاموش اور پریشان تھا جس سے میں نے دریافت کیا توبیٹے نے مجھے بتایا کہ احمد جاوید مجھے موٹرسائیکل پر بیٹھا کر ظفر چوک لے کرگیا وہاں سے مسمی محمد شفیق ولد نامعلوم کو بھی موٹرسائیکل پر بیٹھایا تو بیٹے نے موٹرسائیکل سے اترنے اوران کے ساتھ نہ جانے کا اصرار کیا تودونوں نے زبردستی مجھے موٹرسائیکل پر بیٹھا کر گرلز کالج پنڈیگھیب کے عقب ویران کنواں پر لے گئے وہاں پر ان کے دومزید نامعلوم ساتھی بھی آگے جنہوں نے مجھے پکڑلیا اور بدفعلی کی کوشش کرتے ہوئے میری پینٹ اتاری اور ہاتھا پائی کی میں نے شور کیا تو چاروں نے میری جیب سے موبائل فون اور رقم پانچ ہزار روپے بھی نکال لیے۔ جسکی تحریری درخواست پر اے ایس آئی فرحان حیدر تھانہ پنڈی گھیب نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارانا شروع کر دئیے۔