فتح جنگ: لبیک بیکرز میں ڈکیتی، نامعلوم افراداسلحہ کی نوک پر نقدی چھین کر فرار

فتح جنگ: سجاد حنیف ولد محمد حنیف قوم اعوان ساکن محلہ وڈی بن فتح جنگ نے تحریری درخواست دی کہ کوہاٹ روڈ فتح جنگ بر لب سڑک پر لبیک بیکرز کے نام سے جنرل سٹور کھولا ہے جس میں اور محمد رشید ولد عبدالکریم ساکن فتح جنگ بیکری کے اندر موجود تھے اور عبدالغفور ولد ساجد محمود ساکن فتح جنگ سودا سلف لینے کیلئے میری بیکری پر آیا تو اسی دوران اچانک دو اشخاص مسلح پسٹل ہائے ایک بغیر داڑھی والا، دوسرے نے داڑھی رکھی ہوئی تھی اور دو اشخاص مزید جن کے پاس موٹر سائیکل ہائی سپیڈ تھا موٹر سائیکل بیکری کے باہر کھڑا کر کے وہ بھی بیکری میں داخل ہوئے تو پہلے سے آئے ہوئے دو اشخاص بامسلح پسٹل جنہوں نے اپنی اپنی ڈب سے پسٹل 30 بور نکال کر مجھ پر تان لئے میرے غلہ میں پڑی ہوئی رقم مبغ 11000 روپے اسلحہ کی نوک پر زبردستی چھین لئے اور دوسرے نے میرا موبائل فون بھی چھین لیا جنکو میں سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں جسکی تحریری درخواست پر ایس آئی احمد شیر نے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ ایس آئی عابد منیر نے فوری ملزمان کو پکڑنے کیلئے ٹیم تشکیل دیکر انکو احکامات جاری کئے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کیا جائے۔