Wed
22
Apr
2026

اٹک :،انصاف صحت کارڈ کا اجراء،اچھا اقدام ،ضلع اٹک کو نظر انداز کردیا گیا ضلع اٹک جیسے پسماندہ ضلع میں صحت کارڈ جاری کئے جائیں ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پسماندہ علاقوں میں انصاف ہیلتھ کارڈ کا اجراءشروع ہو گیا ہے ضلع اٹک بھی پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے لیکن ضلع اٹک کو حکومت نے نظر انداز کیا ہے جس کی وجہ سے اٹک کے عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے ضلع بھر میں صحت کی سہولیات انتہائی نا کافی ہیں عام آدمی کیلئے علاج کرانا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے اٹک کے غریب اور پسماندہ علاقوں کے مکینوں نے پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اٹک ضلع میں بھی پہلے فیز میں صحت کارڈ کا اجراءکیا جائے تاکہ عوام اس سہولت سے مستفید ہو سکیں ۔
