Fri
24
Apr
2026

جنڈ(سید عبداللہ گیلانی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی چلائی گئی خصوصی مہم گرفتاری مجرمان اشتہاری کے سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ انجراء ایس آئی سجاد علی نقوی نے خطرناک مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا ہے،گزشتہ سال ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث خطرناک ملزم پرویز ولد تاج سکنہ دکھنیر تحصیل جنڈ ضلع اٹک جو کہ ڈکیتی کے بعد رپوش تھا،جسکی گرفتاری کیلئے ڈی پی او اٹک نے ایس ایچ او تھانہ انجراء کو ٹاسک دے رکھا تھا،جس کو ڈرامائی انداز میں اپنی ٹیم سمیت پابند سلاسل کر لیا،مجرم اشتہاری سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی بھی توقع ہے،ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفیکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
