ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

مانیٹرنگ ڈیسک
کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا گروپ مرحلہ آج مکمل ہورہا ہے جس میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل فور کے 29ویں میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہیں جہاں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ملتان سلطانز میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہد آفریدی اور شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ کرنے کے ہی خواہشمند تھے، اس پچ پر کھیلے گئے گزشتہ میچز ہائی اسکورنگ تھے اور امید ہے کہ آج کا میچ بھی ہائی اسکورنگ ہوگا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم کپتان فخر زمان، سہیل اختر، حارث سہیل، اسیلا گنارتنے، رکی ویسل، سعد علی، ڈیوڈ ویسے، حسن خان، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سندیپ لمیچانے پر مشتمل ہے۔ اسی طرح ملتان سلطان کی ٹیم میں عمر صدیق، جیمس ونس، شان مسعود، جانسن چارلس، کپتان شعیب ملک، ڈینل کرسچن، شاہد آفریدی، کرس گرین، محمد الیاس، جنید خان اور محمد عباس شامل ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے، اس لیے اس میچ کے نتیجے سے پوائنٹس ٹیبل پر کوالیفائر ٹیموں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔