ڈسٹرکٹ کونسل اجلاس کی صدارت میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے:چیئرمین مٹھیال آصف علی خان 

جنڈ(تنویر احمد سے) ڈسٹرکٹ کونسل اجلاس کی صدارت میرے لئے بہت بڑا اعزاز چیئر پرسن ایمان طاہر صاحبہ اورمیجر طاہر صادق کی خصوصی مہربانی اور مجھ پے اعتماد ہے میجر گروپ کے تمام دوستوں ،بھائیوں کا بھی مشکورو ممنون ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے ضلع کونسل کے محدود وسائل میں چیئر پرسن ایمان طاہر کی نگرانی میں بلا تفریق ترقی کام جاری ہیں ان خیالات کا اظہارمیجر گروپ کے سینئر رہنما چیئر مین یونین کونسل مٹھیال سردار آصف علی خان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ میلہ جشن بہاراں کی تیاریاں جاری ہیں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں مٹھیال،جنڈ سے ہزاروں افراد میلے میں شریک ہو ں گے انہوں نے کہا کہ ہم چیئر پرسن ایمان طاہرصاحبہ اور میجر(ر) طاہر صادق کے مشکور ہیں جنہوں نے ہر سال کی طرح امسال بھی اٹک کی عوام کو تفریح کیلئے میلہ کا انعقاد کیاہے۔