علاقے کے عوام کی بے لوث خدمت میر ا مشن ہے:سردار الماس خان صدکال

فتح جنگ :صدکال گروپ کے سربراہ سابق امیدوار برائے چیئرمین یو سی اجووالہ سردار الماس خان صدکال نے کہا ہے کہ علاقے کے عوام کی بے لوث خدمت میر ا مشن ہے غریب عوام کا خدمت کر کے دلی سکون محسوس کرتا ہوں علاقے کے غریب میرا فخر ہے جنھوں نے ہر موقع پر میرا بھر پور ساتھ دیا اور مجھ پر اعتماد کیا ہے انھوں نے کہا کہ حکومت ہو یا اپوزیشن علاقے کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہتا ہوں انھوں نے کہا کہ میرے دوست اور احباب زیادہ تر عام آدمی اورغریب طبقہ ہے انھوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے حکومت عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دے ترقیاتی فنڈز فراہم کئے جائیں مہنگائی بے روزگاری پر کنٹرول کر کے عام اور غریب آدمی کو ریلیف فراہم کیا جائے بجلی و سوئی گیس تیل کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے حکمران معاشرے کے پسے ہوئے غریبوں کی بہتری اور فلاح و بہبود کی طرف توجہ دے
