Tue
28
Apr
2026

فتح جنگ:چیئرمین میونسپل کمیٹی فتح جنگ ملک عابد داؤد نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے بزنس نہیں خدمت کر رہے ہیں وسائل میں حکومتی سطح تعلیم کی معیاری سہولت فراہم کرنا ممکن نہیں نجی تعلیمی ادارے ایسے حالات میں شرح خواندگی بڑھانے میں حکومت کی معاونت کر رہے ہیں وہ گذشتہ روز ایسنڈ انٹرنیشنل سکول فتح جنگ برانچ کی سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر میجر آفتاب احمد اور دیگر نے خطاب کیا بچوں نے سکول کی سالانہ تقریب اور رزلٹ کے موقع پر رنگا رنگ ٹیبلوز ،ملی نغمے اور خاکے پیش کیے بہترین کارکردگی کے حامل طلبا و طالبات میں مہمان خصوصی چیئرمین ایم سی ملک عابد داؤد نے انعامات تقسیم کیے اس موقع پر کونسلر ایم سی فتح جنگ حاجی محمد اعظم ،کونسلر محمد سفیر ملک اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔
