پاکستان پرامن ملک، تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے:اکبر خان تنولی

فتح جنگ (بیورو رپورٹ) راہنماپاکستان تحریک انصاف اکبر خان تنولی نے کہا ہے کہ ملک تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے کامیاب خارجہ پالیسی سے پوری دنیا میںپاکستان کا امیج نکھر کر سامنے آیا پاکستان امن کا خواہاں ہے اور جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر جنگ مسلط کی گیٌتو بھرپور مزاہمت کریں گے سی پیک جیسے اہم منصوبے ملک دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہے ہیں ملکی ترقی کے دشمن پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتے اس لئے کچھ عناصر سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے پاکستان کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں لیکن اللہ کے فضل و کرم اور قوم کی طاقت سے حکومت وزیر اعظم عمران خان کی مخلصانہ قیادت میں پاکستان کی معاشی خوشحالی استحکام اور سلامتی کیلئے اپنی بھر پور جدوجہد جاری رکھے گی ۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کامیاب خارجہ پالیسی سے ملک کو تنہائیوں سے نکال کر دنیا میں اہم مقام دلایا ہے بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو محفوظ پا کستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا اور عوام کی خدمت ترجیح ہے اور بلا تفریق خدمت جاری رکھیں۔ انشاء اللہ پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے غریب عوام کیلئے 24 گھنٹے ہمارے دروازے کھلے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور بلند و بانگ دعوؤں کی بجائے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں جن کے ثمرات بھی دکھائی دے رہے ہیں۔اکبر خان تنولی نے کہاکہ حلقہ پی پی 3 کی عوام کی بھر پور خدمت کے لیے پرعزم ہوںبہت جلد حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا آغازکر رہے ہیں ۔ اور انشاء اللہ عوامی خدمت جاری رہے گی ۔
