پی ٹی آئی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفادمیں مضبوط فیصلے کیے: قاضی احمد اکبر 

حضرو: سابق امیدوار صوبائی اسمبلی وضلعی صدر قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفاد اور ملکی اداروں کی مضبوطی کے فیصلے کیے ہیں پاکستانی قوم وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کی قیادت میں مضبوط ومتحد ہے اور ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں بھارت کسی بھول میں نہ رہے اس وقت ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے جو حقیقی معنوں میں محب وطن لیڈر ہیں مودی سابقہ حکمرانوں کے عادی ہونگے لیکن وزیر اعظم عمران خان ایک دبنگ انسان ہیں جو ملک پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دینگے ملکی دفاع کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ حاضر ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا قاضی احمد اکبر نے کہا کہ چھچھ کے عوا م نے جو اعتماد اور پیار الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف او رمجھے دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتا ہمارے دروازے حلقہ عوام کیلئے دن رات کھلے ہیں ہماری سیاست کا محور غریب عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہے جس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوںنے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے بزدلانہ کاروائیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کبھی بھی پاکستان اور اس کے فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتی اس لیے وہ سازشوں میں مصروف ہے لیکن پاکستان کی کمانڈ بھی اس وقت ایک نڈر اور ایماندار شخص کے ہاتھ میں ہے جس کا نام عمران خان ہے جو اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا اگر بھارت یا کسی بھی ملک نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کو اینٹ کاجواب پتھر سے دیا جائے گا۔