جامع مسجد انوار مدینہ ڈھوک رحموں میں محفل نعت و دستار بندی کی تقریب 

حضرو:جامع مسجد انوار مدینہ ڈھوک رحموں میں محفل نعت و دستار بندی کی کی بابرکت محفل منعقد کی گئی جس میں خطیب اعظم مولانا رضوان رضوی ،صاحبزادہ محمد اکرام الحق پیرزئی شریف ،اویس سلطانی لاہور،سلیمان رضا قادری ،وقاص مدنی ،صدر میلاد کمیٹی ملک وقار احمد خان،سیکرٹری یوسف خان،حاجی غلام محمد قادری ،صدام حسین کے علاوہ دیگر نعت خواں حضرات نے شرکت کی خطیب جامع مسجد انوار مدینہ ڈھوک رحموں حافظ محبوب الہی ،صاحبزادہ محمد اکرام الحق نے حافظ حارث محمود ولد محمد داوٗد کی دستار بندی کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تعلیمات کیلئے عملی کردار ادا کریں کیونکہ قرآنی تعلیمات سے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔