Thu
30
Apr
2026

کامرہ کینٹ:کامرہ میں ون ڈالرگفٹ اینڈ کراکری شاپ کا شاندار افتتاح ،مہمان خصوصی سیاسی وسماجی شخصیت حاجی شیر افضل آف کامرہ کلاں نے باقائدہ فیتہ کاٹ کر کاروباری مرکز کا افتتاح کیا ،اور اس موقع پرانہوں نے کہا کہ حلال تجارت میں بڑا سکون ہے ،خوش نصیب ہے وہ لو گ جو حلا ل کماکر اپنے خاندان کا پیٹ پالتے ہیں ،اور حلال روزی میں بڑی برکت ہے ،حلال کمانے والے اور کھانے ہمیشہ خوش وخرم زندگی گزارتے ہیں اور بہت سی تکلیفوں سے اللہ پاک انہیں محفوظ رکھتا ہے اور ہم دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر کسی کو حلال روزی کمانے اور کھانے کی توفیق عطا فر مائے اس موقع پر ملک طاہر ،حبیب الرحمن ،محمد اسحاق،حاجی بشیر احمد ،حاجی تنویر احمد ،ملک رحمت ،سخاوت حسین ،منشی فاضل حسین ،وقار احمد ،زبیراحمد سمیت سیاسی وسماجی ،مذہبی اور تاجر برادری کثیر تعداد موجودتھی ۔
