محکمہ صحت اٹک میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا:ڈاکٹر سہیل اعجاز سی ای او ہیلتھ اٹک

پنڈی گھیب :میراایمان ہے کہ اگر کوئی بھی افسر اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سر انجام دے تو کوئی بھی کام ناممکن نہیں میڈیا ہمارا بازو بن کر ہماری غلطیوں کی نشاندہی کرے تاکہ پنجاب بھر میں ہمارا ضلع اٹک نمبر ون آئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب میں کافی بہتری آئی ہے اورجو کمی یا کوتاہی باقی رہ گئی ہے وہ بھی جلد ختم ہوجائے گی ان خیالات کا اظہار اتوار کی چھٹی ہونے کے باوجود تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈیگھیب کا اچانک دورہ کرنے کے بعد ، سی ای او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا یاد رہے کہ ڈاکٹر سہیل اعجاز کی انتھک کوششوں سے پنجاب بھر میں سب سے لو لیول پر رہنے والا ضلع اٹک چند ماہ میں ہی اپنی بہتر کارکردگی سے ٹاپ ٹو پر آگیا ہے دورے کے دوران سٹاف کی حاضری پوری ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ چند کوتاہیوں پر ایم ایس سمیت دیگر افسران کی سرزنش کی انہوںنے مزید کہا کہ جب تک میں ضلع اٹک میں تعینات رہوں گا کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا ۔
