Mon
04
May
2026

جنڈ:ایم پی اے ملک جمشید الطاف ،تحصیل آرگنائزر میجر گروپ ملک عاصم اعوان ،چیئرمین یونین کونسل چھپڑی ملک اشراف کی فاروق آباد کوڑا میں ویلج ایلیمنٹری سکول کے سالانہ رزلٹ کے تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت ۔اس موقع پر ملک جمشید الطاف نے کہا کہ تعلیم زندگی کا اہم جز ہے اور تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا حق ہے ، اس کے لیے والدین اپنے بچوں کو سکول بھیجیں تاکہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کر سکیں تقریب تقسیم انعامات کے بعد میجر گروپ سیکرٹریٹ جنڈ آئے اور یہاں پر لوگوں کے مسائل بھی سنے۔
