اٹک: پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،18 ملزمان گرفتار

اٹک: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 18ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔تھانہ رنگو کے ایس آئی عامر حسین شاہ نے جوئے کی لگی محفل کو اکھاڑ پچھاڑ دیا موقع پر 5ملزمان اسدقوم مغل سکنہ کالو کلاں ، صادق،محمد عرفان ، شاہ فیصل سکنائے حمیداورخورشید احمدسکنہ کالو کلاں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کےٹوٹل مالیتی رقم 137000روپے قبضہ میں لے لی جبکہ موقع سے 3جواری سعید ، سعید ولد مسعود عرف مودااور زاہدسکنائے حمید تحصیل حضرو ضلع اٹک بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے دوسری کاروائی میں ایس آئی نے ہی مشہور منشیات فروش عاقب سکنہ ویسہ سے1380گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاپولیس چوکی جھاری کس پر تعینات اے ایس آئی محمد اسماعیل نے عامر شہزادسکنہ کامرہ شرقی سے لاکھوں مالیت کی 3150خالص چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیاماڈل پولیس اسٹیشن سٹی اٹک کے اے ایس آئی جواد احمد نے دوران گشت مشکوک شخص نجیب اللہ سکنہ مکی مسجد اٹک شہر سے280گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، انچارج سٹی چوکی فتح جنگ ایس آئی شاہ فردوس نے فیضان شاہ سکنہ برج سے ناجائزاسلحہ پسٹل30بورمعہ 8روندبرآمدکرلیےاسی طرح اے ایس آئی احمدشیر سٹی چوکی فتح جنگ نے ڈکیتی کے ملزمان حافظ جاویدسکنہ محلہ عیدگاہ فتح جنگ اورمحمدنچارسکنہ مانسہرہ حال نئی آبادی فتح جنگ کو گرفتار کیا تو انکے قبضے سے ناجائز اسلحہ2 پسٹل 30بور معہ ٹوٹل 9روند نکلے جنکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کےملزمان سے تفتیش مقدمہ کاآغازکردیاگیا،تھانہ نیو ائیرپورٹ کےاےایس آئی محمد آصف نےمحمد یعقوب سکنہ لودھراں سےرائفل کلاشنکوف معہ5روندبرآمدکرکےملزم کو گرفتارکرلیا،باہتر تھانے میں تعینات اے ایس آئی طارق محمودنےمصطفی بابرخان سکنہ پنڈ بہادر خان سے کلاشنکوف معہ 150روند برآمدکیے ،تھانہ جنڈ پولیس نے محمد عامرسکنہ لودھراں حال ناڑہ سے پسٹل9MMو ایک عددروند برآمدکر کےملزم کوگرفتارکرلیا دوسری جانب انچارج سٹی چوکی حضرو ایس آئی زبیر حیات نے دوکان ازان دانش محمودسکنہ حسن آباد حضرو سے بھاری تعداد میں سامان آتشبازی جس پر حکومت پنجاب کی جانب سے پابندی عائد ہے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک ایس آئی عاطف ستاراوراسکی ٹیم نے نقب زنی کا مجرم اشتہاری شکیل احمدسکنہ بولیانوال کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر لیا۔اہل علاقہ نے اٹک پولیس کی ان کاروائیوں پر خوشی کااظہارکیا۔
