ایم این اے ملک سہیل خان کی کاوش، گرڈ سٹیشن جنڈ اور لکڑ مار گرڈ سٹیشن کی66 کے وی سے132 کے وی کی اپ گریڈیشن جاری، ذرائع

جنڈ:ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال کی کاوشیں،تحصیل جنڈ میں وولٹیج کی کمی کے مسائل حل، ذرائع کے مطابق گرڈ سٹیشن جنڈ اور گرڈ سٹیشن لکڑ مار کو 66 کے وی سے 132کے وی کی اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے جس سے حلقے میں کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائیگا، علاوہ ازیں ناڑہ فیڈر اور احمدال فیڈر پر بھی کام جاری جبکہ چھب اور جھجی مار فیڈر پر بھی جلد کام شروع ہو جائے گا، تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال کی کاوشوں کی وجہ سے گریڈ سٹیشن جنڈ اور گریڈ سٹیشن لکڑ مار کو 66 کے وی سے132 کے وی کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے، جس سے تمام فیڈر میں کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائیگا، ناڑہ فیڈر میں بجلی کی کم وولٹیج کا دیرینہ مسئلہ تھا ، پہلے گرڈ سٹیشن سے بجلی گاﺅں پڑی جاتی تھی اور وہاں سے واپس ناڑہ کو فراہم کی جاتی تھی جس کی وجہ سے ناڑہ میں گرمیوں میں وولٹیج کے مسائل کا سامنا تھا اورالیکٹرونکس اشیائ کا جلنا بھی معمول بن گیا تھا، جس پر کام مکمل کر لیا گیا ہے اب گرڈ سٹیشن سے ڈائریکٹ پہلے ناڑہ کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ احمدال فیڈر پر بھی کام شروع ہو چکا ہے ،جبکہ چھب فیڈر اور چھجی مارفیڈر میں بھی جلد کام شروع ہو جائے گا جس سے ان علاقوں میں بھی بجلی کے کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
