جنڈ: نویں جماعت کا طالب علم کرنٹ لگنے سے شدید زخمی 

جنڈ: نویں جماعت کا طالب علم کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ، زخمی راولپنڈی ہسپتال ریفر ، تفصیلات کے مطابق آئیسکو جنڈ کی مجرمانہ غفلت سے نویں جماعت کا طالب علم سکندر زمان بجلی کا کرنٹ لگنے سے گھر کی چھت پر گیا اور گھر کی چھت کے اوپر سے 11 ہزار کیوی کی تاریں گزر رہی ہیں چھت گیلی ہونے کی وجہ سے چھت ارتھ تھی اسے تاروں نے کھینچ لیا اور شدید جھٹکا لگانے کے بعد یہ نیچے گر پڑا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے طبی امداد دینے کے بعد اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا ہے بچے کے والد نور زمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کافی دفعہ آئیسکو والوں کو ان تاروں کو چھت سے ہٹانے کے بارے کہا گیا مگر یہ بات ہی نہیں سنتے میرے بچے کے ساتھ ہونے والا حادثہ آئیسکو کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔