اٹک: مٹی کے تودے تلے 20 سالہ نوجوان دب گیا

اٹک :مٹی کے تودے میں دب جانے والے 20 سالہ نوجوان کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے بحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق اٹک سے 15 کلو میٹر دور پاکستان میں ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے سب سے بڑے منصوبہ غازی بروٹھہ نہر پر حاجی شاہ روڈ کے قریب مٹی کی کھدائی کے دوران مٹی کا بڑا تودہ گرا جس میں 20 سالہ عثمان علی اس تودے میں دب گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور نوجوان کو بحفاظت نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔