حضرو: ” روڈ سیفٹی “ کے حوالہ سے جناح ہال حضرو میں منعقدہ سمینار

اٹک :زندگی ا للہ کی امانت ہے اس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے پاکستان میں روڈ حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجوہات ٹریفک قوانین سے لاعلمی اور ان پر عملدرآمد کا نہ ہونا ہے ہم ٹریفک قوانین کی بجا آوری کے ذریعہ حادثات پر قابو پا سکتے ہیں سفارش کلچر اور رشوت خوری بھی باعث ہلاکت ہے اس ضمن میں سیاسی شخصیات کا انتہائی اہم کردار ہے اس حوالہ سے متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ پولیس ، انتظامیہ ، والدین ، علماء، اساتذہ اور صحافی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ” روڈ سیفٹی “ کے حوالہ سے جناح ہال حضرو میں منعقدہ سمینار سے چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان ، ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر جاوید محمود ملک ، انچارج نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز پولیس کامرہ بیٹ یونس خٹک ، چیئرمین چھچھ محافظ کمیٹی نصیر جدون ، سابق چیئرمین حاجی عارف حسین ، معروف صحافی نثار علی خان اور ضلعی ترجمان پی ٹی آئی عمران خان حضروی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں پی ٹی آئی کے عہدیداران سمیت چھچھ محافظ کمیٹی کے اراکین ، شہریوں اور طلباءنے خصوصی شرکت کی مقررین نے کہا کہ روڈ سیفٹی سیمینار ہمارے لئے انتہائی مفید ثابت ہوا ہے خاص طور پر نوجوان نسل اور طلباءان ہدایات پر عمل پیرا ہوکر نہ صرف اپنی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں بلکہ دوسروں تک یہ مفید پیغامات پہنچا کر دوسروں کو بھی حادثات اور اموات سے بچا سکتے ہیں اور موٹروے انتظامیہ کے سیمینار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا صحافی نثار علی خان نے اپنے بیرون ممالک کے دوروں کے دوران روڈ سیفٹی تجربات سے آگاہ کیا۔
