جنڈ:تیز رفتار ہائی ایس چیک کرنے پر گاڑی سے 2 غیر قانونی سی این جی سلنڈر برآمد

جنڈ:تیز رفتار ہائی ایس چیک کرنے پر گاڑی سے 2 غیر قانونی سی این جی سلنڈر برآمد ، مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تھانہ جنڈ اعزاز علی نے راولپنڈی کی جانب سے آنے والی تیز رفتار ہائی ایس کو روک کر جسے ڈرائیور عبدالطیف ولد نور محمد سکنہ محلہ تکیہ جنڈ چلا رہا تھا گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 2 غیر قانونی سی این جی سلنڈر جنہیں بذریعہ ویلڈنگ نصب کیا گیا تھا برآمد ہوئے جن کے بارے میں ڈرائیور سے فٹنس سر ٹیفکیٹ مجاریہ مجازاتھارٹی طلب کیا گیا تاہم ڈرائیور ان سی این جی سلنڈروں کی کوئی دستاویز ات فٹنس پیش نہ کرسکا جس پر اس کے خلاف تیز رفتاری اور ناقص سی این جی سلنڈر لگانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا ہے۔