اٹک: موٹروے پولیس کی کاوش ، 10 سالہ گمشدہ بچے کو گھر والوں سے ملوا دیا 

اٹک: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش ، 10 سالہ گمشدہ بچے کو اس کے گھر والوں سے ملوا دیا تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 06 کے افسران انسپکٹرغلام خضر اور سب انسپکٹر نواز قریشی کو دوران گشت بذریعہ موٹروے پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 130 اطلاع ملی کہ روڈ کے کنارے ایک 10 سالہ بچہ روتے ہوئے ملا ہے موٹروے پولیس افسران فوری طور موقع پر پہنچ گئے اوربچے کو اپنی تحویل میں لے کر اس کے گھر کے بارے میں پوچھا تاہم بچہ بہت خوف زدہ ہونے کی وجہ سے کچھ بھی بتا نہیں پا رہا تھا بعد ازاں بچے کو اپنے کسی رشتہ دار کی رہائش یاد تھی جو کہ ترنول 26 نمبر چونگی کا رہائشی تھا کافی تحقیقات کے بعد رشتہ داروں نے بتایا کہ بچے کا نام حسن ولد نثار خان ہے اور گوجرانوالہ کا رہائشی ہے آفیسران نے والد سے فون پر رابطہ کیا اور بچے کے بارے میں اطلاع دی والد بچے کو لینے بیٹ06 پہنچے جہاں مذید تحقیقات اور رو برو گواہان کے ساتھ بچے کو والد کے حوالہ کیاگیا والد اور موقع پر موجود افراد نے موٹروے پولیس کی اس ہمدردانہ کاروائی کو خوب سراہا ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے۔