Fri
17
Apr
2026

اسلام آباد:ضلع اٹک کا پہلی اردو ویب سائٹ اور سب سے بڑے سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈیلی اٹک نیوز کی ایک مہینے میں ہی پذیرائی میں اضافہ، پاکستان سمیت دنیا کے28 ممالک میں پڑھی جانے لگی،جن میں امریکہ، دبئی، ہنگری، سعودی عرب،متحدہ عرب امارات ، آئرلینڈ، سائوتھ کوریا، کویت،قطر،اومان،رشیا،بحرین،اٹلی، عراق، ملائشیا، روس،برطانیہ، انگلینڈ ،جاپان، چین، سوڈان، کینیڈا، ہالینڈ، آسٹریلیا، فرانس،آسٹریا، سائوتھ افریقہ ممالک شامل ہیں۔ضلع اٹک کی خبروں کے حوالے سے ویب سائٹ کے اجراء پر بیرون ممالک میں مقیم اٹک کے باسیوں اور دیگر نے چیف ایڈیٹر صدیق فخر کی اس کاوش پر خراج تحسین پیش کیا کہ ان کی وجہ سے ہم دنیا کے کسی کونے میں بھی رہ کر اٹک سمیت پاکستان کی خبروں سے باخبر رہتے ہیں۔
