بلاول بھٹو کی قیادت میں تمام پارٹی کارکنان متحد ومنظم ہیں: عارف خان سرخیل

حضرو :پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل حضرو کے سینئر نائب صدر عارف خان سرخیل نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تمام پارٹی کارکنان متحد ومنظم ہیں سابقہ دور میں پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا گیا عوام تبدیلی سرکار کو بھی دیکھ لیں انشاء للہ پیپلز پارٹی کی قیادت ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل حضرو کے سینئر پارٹی جیالوں کو ایک پیج پر اکھٹا کرینگے اور انکے تمام تحفظات دور کرینگے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان کسی بھی جماعت کی ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں اور پیپلز پارٹی کے نظریاتی لوگوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن تحصیل حضرو میر بادشاہ بھی موجود تھے ۔