فتح جنگ :لائبہ نور اور علیمزہ مہک کی اپنی اپنی کلاس میں پہلی پوزیشن

فتح جنگ :لاہور سکول آف ایکسی لنس اینڈ اکیڈمی کرم خان روڈ فتح جنگ کی طالبات دو بہنوں لائبہ نور اور علیزہ مہک جو مقامی صحافی سائیں محمد جاوید کی صاحبزادیاں ہیں نے سالانہ امتحانات میں اپنی اپنی کلاسوں میں پہلی پوزیشن حاصل کیں لائبہ نور نے کلاس تھری میں 430میں سے 412نمبر لے کر پہلی پوزیشن لی جبکہ علیزہ مہک نے پریپ میں 225میں سے 223نمبر لے کر اول آئیں سکول کے پرنسپل سر احمد کی نگرانی میں لاہور سکول آف ایکسی لنس فتح جنگ شہر میں معیاری تعلیم کیلئے مثالی خدمات سرانجام دے رہا ہے دونوں بہنوں نے اس شاندار کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا ہے