فتح جنگ ،انتظامیہ کی عدم توجہی ،شہر میں تجاوزات کی بھر مار،ٹریفک جام 

فتح جنگ:فتح جنگ ،انتظامیہ کی عدم توجہی ،شہر میں تجاوزات کی بھر مار،تجاوزات کے باعث ٹریفک جام اور لوگوں کو پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ملک بھرمیں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ،فتح جنگ شہر میں مکمل ٹھنڈ کا راج ،تفصیلات کے مطابق فتح جنگ شہر میں تجاوزمافیا نے فٹ پاتھوں ،سڑکوں ،گلیوں اور حتیٰ کہ سرکاری زمینوں کا نہیںبخشا ،تجاوزات کے باعث سڑکیں سکڑ گئیں بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تھانہ روڈ مرکزی چوک کھوڑ روڈ ،اٹک چوک ،کوہاٹ روڈ ،گلی پنجاب بنک ،گلی مسجد ملاں بخاری ،گرلز کالج روڈ ،پنڈی روڈ ،سکول روڈ پر تاجروںہوٹل و بیکری مالکان ،سبزی و فروٹ فروشوں کے علاوہ ریڑھیوں کی بھر مار سے پیدل گزرنا بھی انتہائی مشکل ہو چکا ہے ہوٹل و بیکری مالکان نے کئی کئی فٹ تک سڑکوں پر قبضہ جما رکھا ہے شہر میں تین بڑے ریڑھی بازار قائم ہونے کے باوجود مصروف شاہراہوں پر ریڑھی بان دھڑلے سڑکوں کے درمیان ریڑھیاں لگالیتے ہیں جو انتظامیہاو ر عملہ تجاوزات کے منہ پر طمانچہ ہے ریڑھی بانوں میں اکثریت افغانیوں ،غیر مقامی افراد کی ہے ٹیکسلا حسن ابدال پنڈی واہ اور ترنول سے بھی ریڑھی بان فتح جنگ کا رخ کرتے ہیں انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے فتح جنگ شہر ریڑھی بانوں کیلئے انتہائی پر کشش علاقہ بن چکا ہے جہاں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے بعض دکانداروں نے بھی تھڑے کرائے پر چڑھا رکھے ہیں عوامی حلقوں نے کمشنر پنڈی ،ڈی سی اٹک اور دیگر متعلقہ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے