فتح جنگ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے تاجر برادری تعاون کرے : محمد سلیم راجہ

فتح جنگ:فتح جنگ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کےلئے تاجر برادری تعاون کرے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محمد سلیم راجہ نے مرکزی انجمن تاجران فتح جنگ سے میٹنگ کے دوران کیا میٹنگ میں انجمن تاجران فتح جنگ کے مرکزی صدر حاجی ذوالفقار بلوچ،جنرل سیکرٹری ملک کامران خاکی،ملک رفاقت اعوان،فاروق جدون،سعادت خان،حاجی محمد یونس،ملک شفیق عزیز،ساؤنڈ اینڈ مووی میکر کے صدر محمد زاہد عارفی،جاوید زرگر،راجہ محمد جمیل،حاجی محمد اعظم کونسلراور دیگر تاجر رہنما موجود تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اندرون شہر میں رش کو ختم کرنے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے بازار کے مختلف روٹس کو ون وے کیا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے سی راجہ سلیم نے کہا کہ فتح جنگ شہر کو صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک کرنا میرا مشن ہے تاجر برادری اس مشن کی تکمیل کےلئے ہمارا ساتھ دے دوکان کی صفائی کے بعد کچرا روڈ پر پھیکنے کے بجائے میونسپل کمیٹی کے مقرر کردہ پوائنٹ میں ڈالیں ہول سیل کی دوکانیں اور گودام کھلی جگہ پر منتقل کریں لوڈنگ گاڑیوں کی وجہ سے پورا بازار ڈسٹرب ہوتا ہے ہم کسی کے ساتھ ذیادتی نہیں کرنا چاہتے امیدہے تاجر برادری ازخود تجاوزات ختم کردے گی انجمن تاجران شہریوں میں آگہی مہم چلائے اور پانی کے ضیائع کو روکنے کےلئے لوگوں میں شعور پیدا کریں عوام کو ملاوٹ سے پاک اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنائیں مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی ذوالفقار علی بلوچ نے کہا کہ فتح جنگ کی تاجر برادری نے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے ہم کسی غیر قانونی کام کرنے والے کا ساتھ نہیں دینگے تاجروں کے جائز مسائل انتظامیہ کے تعاون کے ساتھ حل کریں گے ہم نے شہر بھر سے تجاوزات از خود ختم کردی ہیں پختہ تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ون وے کرنے پر انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔