Fri
01
May
2026

پنڈی گھیب :نوجوان رہنما ملک محمد عمران کے زیر اہتمام غریبوال میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 400 سے زائد افراد کا مفت چیک اپ کیا گیا اور عینکیں اور ادویات تقسیم کی گئیں ، اس موقع پر ملک محمد عمران غریبوال کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کیوجہ سے پسماندہ علاقوں کے لوگ امراض چشم میں مبتلا ہو رہے ہیں جسکے سدباب کے لیئے مختلف علاقوں میں آئی کیمپ کے انعقاد کی اشد ضرورت ہے تاکہ موذی امراض سے بچاؤ ممکن ہو سکے ۔
