سیاہ لباس اور سرپردوپٹہ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی مسلم کمیونٹی سے تعزیت

مانیٹرنگ ڈیسک
کرائسٹ چرچ حملوں پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلم کمیونیٹی سے سیاہ لباس پہن کر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسلم کمیونیٹی سے ملاقات کی اور مسلم خواتین کو گلے لگا کر تسلی دی۔ اس دوران وزیراعظم آرڈرن نے مسلم کمیونیٹی سے اظہار تعزیت کے لیے کالا دوپٹا بھِی سر پر اوڑھا اور حملے کی شدید مذمت کی۔