Thu
23
Apr
2026

مٹھیال(تنویر احمد سے) اپنی یو سی کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے محدود وسائل میں ضلع کونسل سے جو فنڈز مل رہے ہیں اپنی یوسی میں بلا تفریق کام کروا رہا ہوں ان خیالات کا اظہار چیئر مین یونین کونسل مٹھیال سردار آصف علی خان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہے ہم عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کررہے ہیں عوام کے تعاون سے انکے جائز کاموں کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں اپنے یو سی کی پسماندگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ چیئر پرسن ایمان طاہر اور اپنے قائد میجر (ر) طاہر صادق سے رابطے میں ہوں جوں ہی حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل کو فنڈز فراہم کیے جائیں گے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ مزید تیز کر دیں گے ۔
