حضرو:قاضی احمد اکبر اور حاجی اشفاق کی نیوزی لینڈ حملوں کی مذمت
حضرو :پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر اور تحصیل صدر حاجی اشفاق خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر قاتلانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں عالمی دنیا کو بھی پتہ چل گیا ہو گا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہو تا وہ انسانیت کے دشمن ہو تے ہیں عالمی ادارے اس بات پر غور کریں کہ جو عناصر دہشتگردی کو صرف ایک مذہب سے جوڑتے ہیں وہ سرا سر غلطی پر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت دہشتگردی کے چنگل میں پھنسی ہوئی ہے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر قاتلانہ حملے سے عالم اسلام پر سکتہ طاری ہے ہم انسانیت کے دشمنوں کی کھلے الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی خارجہ پالیسیاں لائق تحسین ہیں جن کی بدولت ڈاکٹر آفیہ صدیقی کی رہائی یقینی ہوئی قائد تحریک انصاف عمران خان کی اس حوالہ سے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت میں ملک کا وقار پوری دنیا میں بلند ہوا ہے ہمیں قوی یقین ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کریگی ۔
