کرائسٹ چرچ حملہ: چھ پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق

مانیٹرنگ ڈیسک
کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ حکام نے کرائسٹ چرچ حملے میں چھ پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ہائی کمشنر معظم شاہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی. ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ شہادتوں، ناموں کی فہرست مقامی مسجد کے امام نے پڑھ کر سنائی، مجموعی طورپر9 پاکستانیوں کی گمشدگی کی اطلاعات ملی تھیں۔  انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ حکام نے 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کردی، پاکستانی شہدا میں سہیل شاہد، سید جہاندادعلی، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہٰ نعیم شامل ہیں۔ ذیشان رضا ان کے والدین کی تفصیل کچھ دیرمیں جاری کی جائیں گی، ان کے بارے میں لوگ کم جانتے تھے، اس لیے تصدیق میں‌وقت لگ رہا ہے۔
بعد ازاں  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چھ افراد کی شہادت کی تصدیق کی۔ انھوں نے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں 6پاکستانی شہید ہوئے، 3 پاکستانیوں کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی، ڈی این اے سے3 پاکستانیوں کی شناخت کی جائےگی۔ انھوں نے کہا کہ شہید پاکستانیوں کا ڈی این اےکیا جا رہاہے، متاثرہ خاندان تدفین سے متعلق جیساچاہیں گے، ویساہی کیاجائےگا، فیصلہ لواحقین کریں گےمیتیں، یہاں لانی ہیں یانہیں۔