انڈ س کالج آف سائنس اینڈ کامرس جنڈ میں تقریب

جنڈ (ظفر اقبال سے) انڈ س کالج آف سائنس اینڈ کامرس جنڈمیں زیر سرپرستی پرنسپل ادارہ ہذا محمد نوید نواز، زیر انتظام ندیم اختر جٹ سیرت النبی واصلاح معاشرہ کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت سینئر بزرگ پروفیسر کرمداد انصاری نے کی جب کہ تقریب کے مہمان خصوصی علامہ تنویر الحسن مصطفائی تھے جنھوں نے تقریب میں موجودہ پروفیسرز طلباءاور دیگرشرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا علم وہ کہشعور اور کردار میںنظر آئے۔ ہم اس امت میں سے ہیں جس میں شامل ہونے کے لئے انبیاءنے اللہ سے استدعاکی۔ اسلام حسن کردار کی وجہ سے ہی پھیلا ہے۔اسلام نے معاشرے میںجو حقوق اور عزت و تکریم خواتین کودی اس سے پہلے دیگر مذاہب نے نہیں دی۔نبی کے پیارے دین میں اللہ نے جنت ماں باپ کے قدموں میں رکھ دی۔ نبی اکرم نے فرمایا کہ اللہ کی رضا والدین کی رضا ہوتی اپنے والدین کی قدر کرو۔اسلام ہمیں اساتذہ اور والدین کی عزت و تکریم سکھاتا ہے۔نبی کی سیرت و کردار کو اپنی زندگی میں شامل کرنے سے ہی دنیا و آخرت میںکامیاب ہو سکتے ہیں۔تقریب میں اشتیاق علی ندیم پرنسپل کامرس کالج فتح جنگ ، اپسما عہدیدار ملک عبدا لحفیظ ، ملک منوراقبال اکسفورڈ کالج مٹھیال پرنسپل تنویر احمد وائس پرنسپل ظہیرگورنمنٹ ڈگری کالج جنڈ ،پروفیسرز،یاسر ، اسامہ ، ارسلان ساجد سمیت دیگر سماجی حلقوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی قبل ازیں مقامی نعت خوان حضرات نے نبی اکرم کی مدحہ سرائی کرتے ہوئے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔پرنسپل محمد نوید نواز نے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔
