اٹک: جی ٹی روڈ حسن ابدال کے قریب گاڑی الٹ گئی ، ڈرائیور زخمی

اٹک :جی ٹی روڈ حسن ابدال کے قریب گاڑی الٹ گئی، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے آنے والا شہزور ٹرک ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے الٹ گیا،جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حسن ابدال کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی ،زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا۔