ایم پی اے ملک جمشید الطاف کی ایم سی جنڈ آمد، شجر کاری مہم کا افتتاح 

جنڈ (ظفر اقبال سے) ایم پی اے ملک جمشید الطاف کی میونسپل کمیٹی جنڈ آمد گردونواح سے آئے ہوئے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی اقدامات اٹھائے شیر محمد کونسلر کی سربراہی میںایک وفد بھی پیش ہوا اجس نے محلہ امین آباد میں سرکاری راستہ پر تجاوز کا مسئلہ پیش کیا جس پر انھوں نے فوری طور پر اے سی جنڈ کوفوری کاروائی کا حکم دیا ۔ اس موقع چیئرمین میونسپل کمیٹی جنڈ حاجی عبدالستار نیازی ، تحصیل آرگنائزر میجر گروپ ملک عاصم اعوان ، کونسلرشیر محمد، گوہر شاہ و غیرہ سمیت دیگربھی موجود تھے بعد ازاں ایم پی اے اور چیئرمین میونسپل کمیٹی جنڈ نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پبلک پارک میں الگ الگ پودے بھی لگائے ،پبلک پارک ہی میں انھوں سے صحافیوں سے تبادلہ خیال بھی کیا صحافیوں نے پبلک پارک کی توسیع ،تحصیل روڈ کی ناگفتہ بہ حالت ، دانش سکول میں متاثر عمارت کو اسی میٹریل سے دوبارہ تعمیراور وہاں تعینات ٹیچرز اور دیگر عملہ کو مستقل کرنے ، لینڈ ریکارڈ میں خالی آسامیوں کوپرا ور ملازمین کو مستقل کرنے، او جی ڈی ایل کی طرف سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کو ملنے والی ایمبولینس کی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دوبارہ واپسی اور او جی ڈسی ایل کی طرف سے مقامی علاقہ کو ملنے والی رئیلٹی جو کہ ایک اندازے کے مطابق سالانہ کروڑوںروپے بنتی ہے وہ مقامی علاقہ میں کہاں اور کیسے خرچ ہو رہی ہے اس کے طریقہ کار کے بارے میں سوال اٹھائے گئے جس پر ایم پی اے نے صحافیوں کو ان مسائل کے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاءاللہ میں بہت جلد ان مسائل کو اعلیٰ سطح پر اٹھاﺅں گا ،جب کہ بہت جلد او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ سے بھی میٹنگ متوقع ہے جس کے بعد تمام صورت حال واضح کی جائے گی ۔قبل ازیں ملک جمشید الطاف نے محلہ گوڑا میں صفائی مہم کا افتتاح بھی کیا ۔