چیک ریپبلک کی ماڈل کو منشیات اسمگلنگ کیس میں 8 سال قید و جرمانے کی سزا

مانیٹرنگ ڈیسک
لاہور: سیشن عدالت نے چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا کے خلاف منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 8 سال، 8 ماہ قید اور جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے کیس کا فیصلہ سنایا، اس موقع پر چیک ریپبلک سفارت خانے کی ڈپٹی سیکرٹری بھی موجود تھیں۔ عدالت نے غیر ملکی ماڈل کے خلاف 12 مارچ کو محفوظ کردہ فیصلہ سنایا جس کے مطابق ماڈل ٹریزا کو 8 سال، 8 ماہ قید اور ایک لاکھ 13 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔