Sat
16
May
2026
جنڈ: بیوہ مساکین اور غریب خاندانوں کی کفالت کیلئے ایک اور سنگ میل عبور لیڈر ویلفیئر فائونڈیشن رتی کڑی کا قیام، تفصیلات کے مطابق ویلفیئر فائونڈیشن رتی کڑی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا جس میں 65 صاحب استطاعت 5 غریب خاندانوں کی کفالت کے لیے اپنا حصہ ڈالیں گے ان خاندانوں کی امداد راشن کے ذریعے سے کی جائے گی اس سلسلہ میں ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین جمشید اقبال خٹک منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین مصدق شہزاد، نائب صدر عبدالکریم، جنرل سیکرٹری خلیق خٹک، انفارمیشن سیکرٹری تصور زرین او ریوتھ سیکرٹری مدثر حبیب کے علاوہ متعدد ممبران اور ورکرز نے شرکت کی اجلاس میں فائونڈیشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی۔
