مٹھیال :قتل کے مجرم کو سزائے موت ،ساڑھے پانچ لاکھ جرمانہ
جنڈ:تھانہ بسال کے قتل کیس جس میں مٹھیال کے رہائشی شہزاد نامی شخص کو حماد عامر نے قتل کیا تھا اسکا فیصلہ بعدالت ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال بوسال نے سنا دیا ۔مدعی کے طرف سے معروف قانون دان ایڈوکیٹ آصف پرویز تھے جنہوں نے مدلل دلائل اور ثبوتوں کے ساتھ عدالت میں اپنا موقف پیش کیا ،جس پہ بعدالت ایڈیشنل سیشن جج جنڈ جاوید اقبال بوسال نے ملزم کو زیر دفعہ 302کے تحت سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ جبکہ زیر دفعہ 324کے تحت پچاس ہزار جرمانے کی سزا سنائی۔ایڈوکیٹ آصف پرویز نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو انصاف دلوا کہ دلی مسرت و تسکین ہوتی ہے اور ہم یہ جہدو جہد جاری رکھیں گے اور عوام کا ہم پہ اعتماد ہماری شبانہ روز محنت اور ایمانداری کا نتیجہ ہے کہ ہمارے پاس سینکڑوں کے حساب سے عوام کے مقدمات ہیں جنکو انصاف دلوانے کے لیے ہم دن رات محنت کر رہے ہیں
